ابنا: ریانووستی کے مطابق روس کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کوفی عنان کا منصوبہ اب بھی لاگو ہوسکتا ہے اور متحارب فریقوں کو اس منصوبے پر مکمل طرح سے عمل کرنا چاہیے۔
مدودف نے کہا کہ شام کے لئے سب سے بری چیز داخلی جنگ ہوگی جس کی نشانیاں سامنے آ رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شام کے متحارب گروہوں کو مذاکرات کے ذریعے اپنے مسائل حل کرنے چاہییں تاکہ موجودہ صورتحال سے نکلنے کا کوئي راستہ ڈھونڈا جا سکے۔
روس اور چین نے مغربی اور بعض عرب ملکوں کی جانب سے دہشت گردوں کی حمایت کی مخالفت کی ہے اور فوری طور پر جنگ بندی پر عمل کئے جانے نیز بیرونی مداخلت کے بغیر بحران حل کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
.......
/169